عید چھٹیوں کےبعد قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج پھر شروع ہوگا

عید چھٹیوں کےبعد قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج پھر شروع ہوگا

اسلام آباد: عید چھٹیوں کےبعد قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پھر شروع ہوگا۔

 
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام تقریباً 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے تحت اسمبلی میں آج سے بجٹ 25-2024ء پر بحث کا آغاز ہو گا، موجودہ اجلاس میں فنانس بل منظوری کیلئے پیش ہو گا۔

آج سے بجٹ بحث کا آغاز ہوگا، اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جائے گی جبکہ اپوزیشن نے بھرپور احتجاج  اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  بجٹ پر بحث ایک ہفتہ جاری رہے گی۔ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ موجودہ اجلاس میں ہی  فنانس بل 25-2024 منظوری کے لئے بھی پیش ہو گا۔حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ کی منظوری حاصل کرے گی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر تنقید کریں گے، اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومتی ارکان کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، ارکان کو بجٹ منظوری تک حلقوں میں بھی نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں