پختونخوا کے گرڈ سٹیشنز میں زبردستی داخلےکے واقعات،اویس لغاری نے محسن نقوی سے مدد مانگ لی

10:48 AM, 20 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خط لکھ کر خیبر پختونخوا میں گرڈ اسٹیشنز پر  زبردستی داخلےکے واقعات  پیش آنے پر مدد مانگ لی ۔

خط کے مطابق خیبر پختونخوا میں ذمہ دار شخصیات گرڈ اسٹیشنز کے احاطے میں مظاہروں کی قیادت کر رہی ہیں۔ خط کے متن کے مطابق سی ای او پیسکو کی طرف سے بھیجی گئی   رپورٹ شیئر کی جا رہی ہے، صوبائی اراکین اسمبلی اور دیگر نے گرڈ اسٹیسن عملے کو بجلی بحالی سے متعلق غیرقانونی احکامات دیے۔

پولیس ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں کر رہی۔ اس سے قانون کو ہاتھ میں لینے کے لیے دیگر اضلاع کے عوام کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گرڈز پر سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے اور غیر متعلقہ افراد کو گرڈز میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

خط کے مطابق پیسکو رپورٹ میں نامزد گرڈ اسٹیشنز میں زبردستی گھسنے والوں پر مقدمات درج کیے جائیں ۔

مزیدخبریں