سپن وام:شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سپن وام میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔
اس میں دو فوجی جوان سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ شہید ہو گئے ۔ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن کیاجارہا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔