اسلام آباد : فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں ایسی کوئی پارٹی نہیں رہی جس میں شامل ہوں۔فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں الیکشن میں حصہ لینے اور پارٹی میں شمولیت کے سوال کے جواب کے بارے میں کہاکہ ملک میں ایسی کوئی پارٹی نہیں رہی جس میں شامل ہوں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن بالکل اس سال ہوجائیں گے او ر میں حصہ لوں گا ۔ ملک میں استحکام اور پارٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام آئے گا تو استحکام پارٹی کوبھی دیکھ لیں گے۔