آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی،پاکستان  کی  برطانیہ پر نظریں، مدد مانگ لی

06:58 PM, 20 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کے لیے برطانیہ سے مدد مانگ لی ہے۔  برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ورچوئل ملاقات کے دوران مدد کی یقین دہانی کروادی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ہوئی ورچوئل ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اوربرطانیہ کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے لیے مدد مانگی۔ برطانوی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی ۔ برطانوی سفیر آئی ایم ایف حکام سے پروگرام بحالی کیلئے بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے بھی خصوصی ملاقات کے دوران تعاون کی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں