لندن : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات جاری ہے۔
شاہد خاقان عباسی حسن نواز کے دفتر میں نوازشریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کی ناراضی کے بارے میں گفتگو کی جا رہی ہے۔
ملاقات سے قبل شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔