بجلی،گیس بحران سر اٹھانے لگا

05:50 PM, 20 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  ملک میں  بجلی اور گیس کا بحران سراٹھانے لگا۔بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کی وجہ سے غیر ملکی بینکوں نے ایل سیز کھولنے سے انکار کر دیاہے ، اس  وجہ سے  بجلی اور گیس کا بحران   مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کے لیے کسی کمپنی نے بولی نہیں دی ہے۔ وزارت پٹرولیم نے ایل این جی درآمد کے لیے 6 ٹینڈر جاری کیے تھے، کسی بھی بین الاقوامی کمپنی نے بولی نہیں دی۔

ایل این جی کمپنیوں کو بینکوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔  بین الااقوامی بینک پاکستان کے لیے ایل سیز نہیں کھول رہے، بولی نہ ملنے سے گیس اور بجلی کے بحران بڑھنے کا خدشہ ہے

ذرائع کا کہنا ہے ایل این جی درآمد نہ ہونے کی صورت میں آر ایل این جی پاور پلانٹس بند ہو جائیں گے جس سے گیس کا بحران بھی شدت اختیار کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں