چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کو مراعات ملنی چاہئیں،خورشید شاہ نے حمایت کردی

05:38 PM, 20 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو مراعات کے بل کی حمایت کردی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کو مراعات ملنی چاہئیں۔ اس میں کیا مسئلہ ہے؟انہوں نے کہا کہ دوسروں کو مراعات ملیں تو اعتراض نہیں ہوتا کیونکہ آپ کی وہاں پہنچ نہیں ہوتی۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا پارلیمنٹ سب سے بڑا فورم ہے، چیئرمین اور سپیکر کو مراعات پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ میں نے 35 سال میں آج تک ٹرانسپورٹ الاؤنس (ٹی اے) ڈیئرنیس الاؤنس (ڈی اے) اور مفت ادویات نہیں لیں۔حکمران اتحاد میں اختلاف پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں