چودھری پرویز الہٰی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، رہائی سے پہلے ہی ایف آئی اے ٹیم گرفتاری کیلئے پہنچ گئی 

05:12 PM, 20 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ ضمانت ملنے کے بعد ایف آئی اے ٹیم ایک اور کیس میں گرفتار کرنے پہنچ گئی ۔ 

نیونیوز کے مطابق  اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کیس میں  سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور ہوئی 

 رہائی سے پہلے چودھری پرویز الٰہی پر ایف آئی اے نے ایک اور مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی اے کی ٹیم  جیل میں چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کے لئے روانہ ہو گئی  ہے۔ 

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔ 

مزیدخبریں