اسلام آباد :پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کو اب 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
اعظم سواتی کی مسلسل عدم پیشی کی وجہ سے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے اعظم سواتی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے طلب کیا ہوا تھا۔ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی دونوں رہائشگاہ پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے۔