اہم پیش رفت : اعتزاز احسن کے بعد سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے بھی فوجی عدالتوں کیخلاف درخواست دائر کردی 

اہم پیش رفت : اعتزاز احسن کے بعد سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے بھی فوجی عدالتوں کیخلاف درخواست دائر کردی 

اسلام آباد: سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف اعتزاز احسن کے بعد سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ بھی میدان میں آگئے۔

نیو نیوز کے مطابق جواد ایس خواجہ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

قبل ازیں سینئر وکیل اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ  نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ان کے چیمبر میں  ملاقات کی۔ 

چیف جسٹس پاکستان سے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواست مقرر کرانے سمیت اہم قانونی امور پر گفتگو کی گئی ۔ 

دوسری طرف ملاقات کے بعد  لطیف کھوسہ نے کہا کیسز جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے سے متعلق گفتگو ہوئی ۔ ہم نے ویسے جلد سماعت کی درخواست بھی دی ہے ۔

مصنف کے بارے میں