پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

04:12 PM, 20 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

کولمبو :سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ  کی طرف سے جاری کردہ شیڈول  کے مطابق پہلا ٹیسٹ گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ میں 24سے 28جولائی تک کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی اور ٹیسٹ سیریز سے قبل11اور12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر چکا ہے۔

مزیدخبریں