پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیاں کیس: چوہدری پرویز الہیٰ  کی ضمانت منظور

03:22 PM, 20 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

 لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی بعد از گرفتاری درخواست  ضمانت  پر فیصلہ سنا دیا  گیا۔ عدالت نےسابق وزیراعلیٰ کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں درخواست ضمانت  منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض چوہدری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز  سابق وزیراعلیٰ کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 

اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے کیس پر سماعت کی تھی جبکہ اینٹی گرپشن کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر عبدالصمد کی طرف سے دلائل دیے گئے تھے۔ 

دلائل مکمل ہونے پر فاضل جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنادیا گیا ہے۔  عدالت نےسابق وزیراعلیٰ کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں درخواست ضمانت  منظور کر لی۔

مزیدخبریں