القنفذۃ: سعودی عرب میں القنفذۃ گورنری میں ماحولیات، پانی اور وزارت زراعت کے دفتر میں موجود ویٹرنری کلینک نے پیٹ سے آپس میں جڑے ہوئے پیدا ہونے والے جڑواں بلی کے بچوں کو الگ کرنے کی کامیاب سرجری کر لی۔
ماحولیات، پانی اور وزارت زراعت کے ڈائریکٹر انجینئر حسن المیدی نے کہا کہ دفتر میں موجود جانوروں کے ڈاکٹروں نے ایک بلی کا کیس دیکھا جس نے 5 بچوں کو جنم دیا تھا اور وہ تمام بچے پیٹ سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ طبی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ بچے ماں بلی کے پیٹ میں ہی ایک دوسرے سے جڑ گئے تھے۔ پانچ بچوں میں سے ایک پیدائش سے پہلے ہی مر گیا تھا جبکہ چار بچے زندہ تھے۔
حسن المیدی نے کہا کہ پیدائش کے بعد سرجری کر کے چاروں بلیوں کو الگ ک دیا گیا اب وہ خیریت سے ہیں جبکہ ان کا ضروری علاج جاری ہے۔