دوحہ: قطر اور متحدہ عرب امارات نے سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرتے ہوئے سفارتخانوں کو دوبارہ کھول دیاہے۔
قطری وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
قطر کو 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی جانب سے سفارتی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا جسے 2021 میں سعودی عرب میں گلف کوآپریشن کونسل (GCC) سربراہی اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ پر دستخط کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔