' اسد عمر  پی ٹی آئی پر مشکل وقت سے پہلے چیئرمین  یا پارٹی فیصلوں سے اختلاف کرتے ہوئے الگ ہو تے تو ان کے موقف میں وزن ہوتا'

01:38 PM, 20 Jun, 2023

لاہور:  ترجمان تحریک انصاف  نے سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کے انٹرویو  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر   کو  چیئرمین  یا پارٹی فیصلوں سے اختلاف تھا تو وہ پہلے ہی منصب سے الگ ہو جاتے، اسد عمر پارٹی پر مشکل وقت سے پہلے یہ موقف اختیار کرتے ہوئے الگ ہو تے تو اس میں وزن ہوتا۔

 ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر کے خیالات میں ابہام ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے موقع دیے جانے پر ڈیل کو  حتمی شکل دینے کے حوالے سے بھی  ان کے خیالات میں کنفیوژن ہے۔


خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہکہ  چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹکراؤ کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتا اس لیے عہدہ چھوڑا۔

 اسد عمر  نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں تحریک  انصاف نے ایک کروڑ  68 لاکھ ووٹ لیے جب کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے مجموعی طور پر سوا 2کروڑ  ووٹ لیے، اس لیے سیاسی طور  پریہ نہیں کہہ سکتےکہ جنہیں سوا 2 کروڑ  لوگوں نے ووٹ ڈالا  ان سے سیاسی مسائل حل کرنے کے لیے بات نہیں کروں گا۔

مزیدخبریں