حکومت کا عید الاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان

12:45 PM, 20 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ 2023 کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔  29 جون سے لے کر یکم جولائی تک3 چھٹیاں  ہوں گی.

  وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کیلئے چھٹیوں کی منظوری دے دی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے  جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق  29 جون سے یکم جولائی تک عید الاضحٰی کی تعطیلات ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے 29 اور 30 جون 2023 (جمعرات اور جمعہ)، جبکہ ہفتہ میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے 29 جون سے یکم جولائی 2023 (جمعرات، جمعہ اور ہفتہ) کی چھٹیاں ہوں گی۔

واضح رہے  پیر کی شام چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے اور عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی۔

مزیدخبریں