پاکستان میں ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضروت ہے: شیخ رشید

12:27 PM, 20 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا کہ کراچی کےمیئرکےالیکشن نےآنکھیں کھول دی ہیں جس کی لاٹھی اُس کی بھنس ہوگی۔ پاکستان میں ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضروت ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سارےدوست ممالک سیاسی استحکام کامشورہ دے رہےہیں اورہم ہر ہفتے چین سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نظرثانی اوراپیل میں مقابلےکافیصلہ محفوظ ہےساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔ اشرافیہ بھی عوام کےنشانے پر ہےکھیلنے والےچھاتی کے ساتھ تاش لگاکرکھیل رہےہیں جبکہ مسئلہ عوام اورپاکستان کی بقاء کا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ تین ہزارروپے میں20کلو آٹےکا تھیلہ مل رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں عوام کے پاس نہ بجلی گیسں کابل نہ بچوں کی فیس نہ مکان کاکرایہ نہ بزرگوں کی دوائی اور نہ ہی قبر کےپیسے ہیں۔  انڈسٹری کارخانےبنداورروزگار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جلد ہی یہ پریشرککرپھٹنے والا ہے، پاکستان میں ضمیر فروشوں کی جگہ سرفروشوں کی ضروت ہے۔

سابق وزیر ریلوے نے کہ کہ حکومت کو چاہیئے کے یونان میں ڈوبنے والوں کی لاشیں لانےکا فلفور انتظام کیا جائے۔ یورپ میں بڑی تعداد میں افسردہ لوگ  300پاکستانیوں کی شہادت پرسڑکوں پرنکلے، معاشی ناانصافی معاشی قتل کےخلاف احتجاج کیا لیکن ہمارےہاں وہی ایک سرکاری پریس ریلیزمرنےوالوں کےنصیب میں تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہنرمندلوگوں کاپاکستان چھوڑنےکایہ عالم ہےکہ پاسپورٹ بنوانے کی شدید تعداد کے باعث اب ارجنٹ فیس پربھی پاسپورٹ مہنیوں تک دستیاب نہیں ہوتے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ کراچی کےمیئر کےالیکشن نےآنکھیں کھول دی ہیں جس کی لاٹھی اُس کی بھنس ہوگی۔ جس ٹریک ریکارڈ کے گورنراورصوبائی وزیراعلیٰ لائےہیں ایسی ہی وفاق میں نگران حکومت آئے گی۔

 شیخ رشید نے کہا کہ دوصوبوں میں غیر آئینی حکومت موجود ہے اور آئین وقانون کا کوئی احترام نہیں۔ ملک میں الیکشن کی تیاری کےعلاوہ سب کچھ ہورہاہے۔

مزیدخبریں