وہاڑی: پنجاب پولیس نے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی اسمگلر ممتاز آرائیں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم و انسانی اسمگلر ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کرلئے گئے۔
دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جارہا ہے۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بھی کشتی حادثہ میں ملوث ایک انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ انسانی سمگلر عابد حسین نے متاثرہ کی فیملی سے یونان بھجوانے کے لئے 35 لاکھ روپےے وصول کئے تھے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزم کا بیٹا طلحہ شاہزیب بھی مذکورہ مقدمے میں پہلے سے گرفتار ہے۔
دوسری جانب ضلع کچہری لاہور نےغیرقانونی طریقےسےشہریوں کوبیرون ملک بھیجنےوالےملزم طلحہ شاہزیب کا 4روزکاجسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔