پولیس کانسٹیبل نے 2گولیاں لگنے کے باوجود ڈکیتی کی کوشش ناکام بناکرڈاکو کو   گرفتار کر لیا

10:00 AM, 20 Jun, 2023

نیوویب ڈیسک

سانگھڑ: موبائل مارکیٹ  میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی موبائل مارکیٹ میں ڈاکو واردات کی غرض سے آئے تھے کہ انہیں کانسٹیبل پولیس نے دیکھ لیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد عمر کو دو گولیاں لگ گئیں۔

ذرائع کے مطابق بہادر پولیس کانسٹیبل محمد عمر نے 2گولیاں لگنے کے باوجود واردات کو ناکام بنادیا اورڈاکو کو بھی موقع واردات سے فرار نہیں ہونے دیا۔

مزیدخبریں