اسلام آباد : خیبرپختونخوا کے سرکاری اساتذہ اور پی ٹی آئی قیادت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد تحریری معاہدہ ہو گیا ہے۔ اساتذہ نے کل سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
نیو نیوز کے مطابق بنی گالا میں 24 گھنٹے سے زائد دھرنے پر بیٹھے خیبر پختونخوا کے اساتذہ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پی ٹی آئی نے اساتذہ کے تمام مطالبات مانتے ہوئے انہیں مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
معاہدے کے بعد مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے تمام مطالبات مان لیے ہیں ۔ اساتذہ مطمئن نہ ہوئے تو میں بھی ان کے ساتھ دھرنے میں بیٹھ جاؤں گا۔