اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کا ایوان نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس کے کیلئے مختص کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی ہے۔
تحریک وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔اجلاس کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔اجلاس میں عسکری قیادت قومی سلامتی سے متعلق امور پر سیاسی قیادت کو بریفنگ دے گی ۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ایف اے ٹی ایف افغانستان کی صورتحال پر عسکری قیادت بریفنگ دے گی۔