پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے جمعہ کے دن ’ورک فرام ہوم‘ (گھرسے کام کرنے) کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری خزانہ ہیں اور سیکرٹریز جنگلات وایڈمنسٹریشن کمیٹی کے ارکان بھی اس میں شامل ہوں گے جبکہ یہ کمیٹی جمعہ کے دن گھرسے کام کرنے سے متعلق امور طے کرے گی۔
خیبرپختونخوا کی حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سرکاری ملازمین کو جمعہ کے روز گھروں سے کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بجٹ میں پالیسی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سرکاری ملازمین کو جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی پالیسی کی منظوری دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس اقدام سے 2 سے 5 ارب روپے کی بچت ہو گی۔