پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کی ضمانت منظور

04:36 PM, 20 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے خاتون سے دست درازی سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو عورت سے دست درازی کرنے سے متعلق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ 
دوران سماعت پولیس نے گرفتار رکن اسمبلی شبیر قریشی کو عدالت میں پیش کیا جس نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو دیانت داری سے تفتیش کا حکم دیا۔ 
واضح رہے کہ شبیر قریشی کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کلفٹن میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جبکہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ ان پر نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے دست درازی کا مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں