حکومت کا وفاقی اور صوبائی محکموں میں بجلی بچت مہم شروع کرنے کا فیصلہ

12:55 PM, 20 Jun, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت نے وفاقی اور صوبائی محکموں میں بجلی بچت مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کے سیکرٹریز اپنے محکموں سے متعلق بجلی بچت کا پلان دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق بجلی بچت مہم کے تحت گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے دوران ڈیوٹی 3 گھنٹے اے سی بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گریڈ ایک سے 18 تک دفاتر میں اے سی کے استعمال پر مکمل پابندی بھی زیر غور ہے۔ اس اقدام کا مقصد بجلی کی 30 فیصد ماہانہ بچت یقینی بنانا ہے۔ 
واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی رات 9 بجے تک کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں