لاہور (نیو نیوز) دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کے ارکان نے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردیا۔ہوٹل میں پہنچنے پر تمام ارکان کی کورونا ٹیسٹنگ کی گئی۔تمام افراد کو ٹیسٹنگ کے بعد روم آئسولیشن میں بھیج دیا گیا
پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ 25 جون کو براستہ ابوظبی انگلینڈ پہنچے گا۔پی سی ایل کھیلنے والے کھلاڑی جو ٹیم کا حصہ ہیں وہ ابوظہبی سے سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
قومی اسکواڈ انگلینڈ پہنچنے کے بعد ڈربی میں 3روز کی روم آئسولیشن کرنے کے بعد ٹریننگ کریگا۔قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے دورہ انگلینڈ کیلئے 13 جون کو 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا جن میں سنٹرل کنٹریکٹ اور ایمرجنگ کیٹگری کے 20 کھلاڑی شامل ہیں۔ فواد عالم، وہاب ریاض، سہیل خان، فہیم اشرف کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق طویل اور محدود طرز کی کرکٹ کیلئے وسیع سکواڈ کا اعلان کیا ہے، سابق کپتان سرفراز احمد کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہو گئی۔ محمد حسنین، نسیم شاہ، عثمان شنواری، وہاب ریاض بھی دورہ لندن کیلئے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی، ٹی 20 ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ ٹیم میں دو وکٹ کیپر سرفرازاحمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔ اسد شفیق، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی کے نام بھی سکواڈ میں شامل ہیں جبکہ یاسر شاہ، عابد علی، شان مسعود، امام الحق بھی 29رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
اسد شفیق، محمد حفیظ، عمران خان سینئر، محمد عباس بھی سکواڈ میں موجود جبکہ انڈر 19 کے حیدر علی بھی سکواڈ میں ہیں۔ انگلینڈ روانگی سے قبل کرکٹرز کے کوویڈ 19کے ٹیسٹ ہوں گے۔ حارث سہیل کورونا وبا کے باعث دستبردار ہوئے۔ محمد نواز، محمد موسیٰ، عمران بٹ اور بلال آصف ریزور کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔