ویکسین کی قلت ، حکومت عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے: شہباز شریف

05:49 PM, 20 Jun, 2021

لاہور (نیو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کوروناویکسین کی عدم دستیابی پرتشویش کااظہار کرتے کہا کہ حکومت عوام کی زندگیوں سےنہ کھیلے۔ کوروناویکسین کی فوری فراہمی کابندوبست کیا جائے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 22 کروڑعوام کومدنظررکھتےہوئےمنصوبہ بندی کی جائے۔ویکسین کی عدم دستیابی حکومت کی نااہلی کاایک اورثبوت ہے۔اپوزیشن نےخبردارکیا تھا کہ بروقت ویکسین کی بکنگ کرائی جائے۔حکومتی نااہلی کی سزاعوام کوملناافسوسناک اورقابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مفادپرست کورونا ویکسین کے معاملے پر جیبیں بھر رہے ہیں۔بائیس کروڑ عوام کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے۔ چند لاکھ ڈوز منگوانے اور خیراتی ویکسین پر انحصار نہ کیاجائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث ویکسی نیٹر سنٹر بند ہیں۔ ویکسی نیشن نہ ہونے پر گزشتہ لاہور کے ایکسپو سنٹرمیں شہریوں نے احتجاج بھی کیا تھا۔

دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین آج چین سے پاکستان پہنچ گئی ہے اور کل سے باقاعدہ ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی۔

مزیدخبریں