لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف نے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ اپنے وکلا کی مشاورت سے کیا۔ ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی ایف آئی اے میں 24 جون کو پیش ہوں گے۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے میاں شہباز شریف کو شوگر سکینڈل کیس کی تحقیقات میں طلب کر رکھا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو چوبیس جون کو بلایا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے لیگی قائد میاں شہباز شریف کو تمام سوالوں کے جوابات ساتھ لانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے پیش نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری کا عندیہ دیا گیا تھا۔