کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اور ترجمان سندھ حکومت مر تضی ٰ وہاب نے کہا ہےکہ یہاں دو پاکستان ہیں ایک غریب عوام اور دوسرا عمران خان کی اے ٹی ایمز کے لیے ہے۔ آپ سندھ کو پیسہ دےکر احسان نہیں کر رہے ۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پی ٹی آئی نےاقتدارسےپہلےایک کروڑنوکریوں اور50لاکھ گھروں کاخواب دکھایاتھا ملازمتیں تو کیا ملتیں پہلے سے ملازم لوگ بھی بے روزگار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نہ جانےکااعلان کیاگیاتھا لیکن پھر چلے گئے۔پی ٹی آئی نےایک وعدہ بھی پورانہیں کیا،ہروعدےپریوٹرن لیاہے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارہواہےکہ حکومتی اراکین نےبجٹ اجلاس میں احتجاج کیا۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ پچھلےایک سال میں صرف گدھوں کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے۔عثمان بزداراورمحمودخان اس لیےپسندہیں کیونکہ وہ خاموش رہتےہیں۔مرادعلی شاہ اس لیےپسندنہیں کیونکہ وہ سندھ کےلوگوں کی بات کرتےہیں۔ایم کیوایم اورجی ڈی اےنےسندھ کےعوام کاساتھ نہیں دیاہے۔