مشہور عالم دین مفتی محمد نعیم انتقال کر گئے

09:40 PM, 20 Jun, 2020

کراچی: جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم انتقال کر گئے۔  ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ترجمان نے بتایا کہ مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

ترجمان  کا کہنا تھا کہ مفتی نعیم کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان جامعہ بنوریہ کی کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

مفتی نعیم دل کےعارضے میں مبتلا تھے اور سائٹ ایریا میں واقعے جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔

مزیدخبریں