قومی کرکٹ ٹیم 28جون کو مانچسٹر کےلئے روانہ ہوگی :پی سی بی اعلامیہ

11:46 AM, 20 Jun, 2020

مانچسٹر : قومی کرکٹ ٹیم 28جون کو مانچسٹر کےلئے روانہ ہوگی ۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر روانگی سے قبل 28 جون کو مانچسٹرکےلئے روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم ڈربی شائر میں 14 روز تک قرنطینہ میں وقت گزارےگی، اس دوران ٹیم کو ٹریننگ اور پریکٹس کرنے کی اجازت ہوگی۔

ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ پریکٹس میچوں کی کمی کی تلافی کےلئے چند انٹرا اسکواڈ میچز کا انعقاد بھی کیا جائےگا کیونکہ ای سی بی کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز نہ ہونے کے سبب پاکستان کرکٹ ٹیم کو پریکٹس میچز کھیلنے کے لیے مقامی ٹیمیں دستیاب نہیں ہیں۔

مزیدخبریں