ناٹنگھم : کرکٹ ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی ، 382 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگالی ٹائیگرز 333 رنز بنا سکے۔آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 147 گیندوں پر 166 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ فنچ نے 51 گیندوں پر 53 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے ۔
عثمان خواجہ نے 72 گیندوں پر 89 سکور کیے جس میں 10 چوکے شامل تھے ، میکسویل نے 10 گیندوں پر 32 سکور کیے جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے ، سٹوئنز نے 11گیندوں پر 17 سکور کیے جس میں 2 چوکے شامل تھے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنائے۔
سومیا سرکار نے 8 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں ، متفیض الرحمان نے 9 اوورز میں ایک وکٹ حاصل کی۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 333 رنز بنائے ، مشفیق الرحیم نے 97 گیندوں پر 102 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے ، اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے 74 گیندوں پر 62 سکور کیے جس میں چھ چوکے شامل تھے ۔محمود اللہ نے 50 گیندوں پر 69 رنز بنائے ، شکیب الحسن نے 41 گیندوں پر 41 سکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک ، کولٹر نائل اور سٹونز نے 2-2 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔زامپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔