حیدرآباد : کراچی سے لاہور آنے والی جناح ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، انجن میں آگ بھڑک اٹھی ،دو مسافر جاں بحق ، درجنوں کے زخمی کی اطلاع ہے۔
کراچی سے لاہور آنے والی جناح ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین کے انجن میں بھی شدید آگ بھڑک اٹھی ، ٹرین حادثے میں درجنوں مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ٹرین سے باہر نکالا ۔