اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کا کھیل کھیلنا چاہتی ہیں: شیخ رشید

05:36 PM, 20 Jun, 2019

 لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ میں ایک شہباز مسلم لیگ اور دوسری نواز مسلم لیگ ہے ، دونوں جماعتیں میثاق جمہوریت کیلئے ایک ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کہتا تھا کہ یہ ڈیل اور ڈھیل مانگ رہے ہیں تو میری بات پر کوئی یقین نہیں کرتا تھا، جولائی کے پہلے ہفتے میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ان کی بیٹی نے اس مقام پر پہنچایا ہے ، کوشش ہے تمام پی ایل اے ملازمین کو ایک کر دیا جائے ، ریلوے سٹیشنز پر تمام خصوصی افراد کے لیے الگ ٹوائلٹس بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کا کھیل کھیلنا چاہتی ہیں، شریف خاندان میں وراثت کی لڑائی چل رہی ہے، بجٹ پاس ہوگا، عمران خان آخری آپشن ہے۔

مزیدخبریں