خلیج فارس میں کشیدگی میں کمی کے لیے فرانس کا اہم سفارتی مشن ایران روانہ

خلیج فارس میں کشیدگی میں کمی کے لیے فرانس کا اہم سفارتی مشن ایران روانہ

تہران : فرانس نے خلیج فارس میںکشیدگی میں کمی کے لیے اپنا اہم سفارتی مشن ایران روانہ کر دیا ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق سفارتی مشن کے ارکان نے تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کی ہیں۔فرانسیسی وفد کی قیادت ایمانیول بون کر رہے ہیں جو کہ ایک عرصہ ایران میں بطور سفیر کام کر چکے ہیں اور تجربہ کار سفارتکار مانے جاتے ہیں ،فرانس کے صدارتی ترجمان کے مطابق صدر ایمانول مائکرون خلیج فارس میں ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہیں ،یاد رہے کہ جرمنی ،فرانس اور برطانیہ کے وزیرخارجہ کا بھی بہت جلد ایران کا دورہ متوقع ہے ۔