جلالپوربھٹیاں میں جاگیردار نے سرکاری سکول پر قبضہ کر لیا

جاگیردار نے کمروں کے تالے توڑ کر اپنے نوکر بٹھا دئیے،

01:55 PM, 20 Jun, 2019

جلالپوربھٹیاں ( محمد زاہد منیر نیو نیوز جلال پور بھٹیاں سے) جلالپوربھٹیاں میں باثر جاگیر دار  اصغر علی نے گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھہ کانجواں پر قبضہ کر لیا۔

وڈیرے نے زبردستی سکول کے تالے توڑ کر اپنے کھیتوں میں کام کرنے والے نوکر بٹھا دئیے،جاگیردار کی پشت پناہی میں نوکروں نے سرکاری سکول کو رہائش گاہ بنا لیا ہے۔

بااثر جاگیردار کا کہناہے کہ سکول کی جگہ ہماری ہے اس میں جو مرضی کریں سرکاری سکول کو بااثر زمیندار کی طرف سے رہائش گاہ بنائے جانے پر طلباء اور والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

محکمہ تعلیم کے افسران بھی جاگیردار کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول بلڈنگ کو خالی کروا کر متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں