گھوٹکی کا ضمنی الیکشن،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس

12:54 PM, 20 Jun, 2019

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف روزی پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔

شوکاز نوٹس ریجنل الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد وزیراعظم کا انتخابی حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔الیکشن کمیشن نے نوٹس موصول ہونے کے ایک ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔

انتخابی امیدوار نے اس ضمن میں شکایت ریٹرننگ آفیسر کو دائر کی تھی، این اے 205 میں علی محمد مہر کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں