نیویارک: گوگل نے اینڈروئیڈ کی آفیشل ایس ایم ایس / میسجنگ ایپ ”میسجز“ کے لیے ویب کلائنٹ متعارف کر ا دیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اس فیچر کے بارے میں سب سے زیادہ درخواست کر رہے تھے۔اگلے ہفتے تک یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس فیچر سے صارفین وٹس ایپ فار ویب کی طرح کمپیوٹر پر ہی براوزر میںhttps://messages.android.com/ وزٹ کر کے تمام میسجنگ فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔
اس ویب سائٹ کو اوپن کرنے کے بعد صارفین کو میسج ایپ میں آپشن میں Messages for web کے آپشن کا انتخاب کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد صارفین کو کمپیوٹر سکرین پر نظر آنے والا کیو آر کوڈ سکین کرنا پڑےگا۔کیو آر کوڈ سکین کرتے ہی صارفین میسجز کا ویب ورژن استعمال کر سکتے ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ ویب ورژن میں صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ سٹیکرز، ایموجیز اور تصاویر بھی بھیج سکتے ہیں۔