آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پولینڈ کا سرکاری دورہ

08:30 PM, 20 Jun, 2018

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پولینڈ کا سرکاری دورہ، پولش حکام سے ملاقاتیں، پولش لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر اور ملٹری ایوی ایشن ورکس کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر پولینڈ میں موجود ہیں۔ آرمی چیف کی پولش چیف آف جنرل اسٹاف سمیت عسکری قیادت سے ملاقات ہوئی، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولش فوجی قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے پولش لینڈ فورسز ٹریننگ سینٹر اور ملٹری ایوی ایشن ورکس کا بھی دورہ کیا۔
 

مزیدخبریں