پاکستانی فلم انڈسڑی کیخلاف گفتگو : ارمینا خان نے شیخ رشید کوآڑے ہاتھوں لے لیا

08:21 PM, 20 Jun, 2018

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے پر معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان نے نے شیخ رشید کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانے کی اجازت کیسے دی گئی۔

ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیاہے جس میں شیخ رشید کسی ٹاک شو میں بیٹھ کر فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ”کون ہے یہ آدمی؟ اوریہ کیوں فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہاہے؟ اس کے علاوہ اسے کس نے اجازت دی اتنی نامناسب زبان ٹیلی ویژن پر استعمال کرنے کی؟



ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے کہاکہ مجھے اس آدمی کی وجہ سے بہت شرمندگی ہورہی ہے۔ کیسے آپ اپنے وسیع اثرات کی بنا پر کسی کے بارے میں اس طرح کے بیانات دے سکتے ہیں۔ میری ہڈیوں میں سرد لہر دوڑ گئی یہ سب سن کر، کیا یہ سیاستدان تعلیم یافتہ ہیں؟ ان کا پس منظر کیا ہے اور یہ کہاں سے تعلق رکھتے ہیں؟ برطانیہ میں اس شخص کو کسی بھی عوامی دفاتر کے قریب بھٹکنے کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔


مزیدخبریں