لاہور : ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار رہے جب کہ لیگ سپنر یاسر شاہ کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوسط درجے کی پرفارمنس اور کم میچز کی وجہ سے قومی ٹیم کی پوزیشن پر انتہائی منفی اثرات نمایاں ہورہے ہیں، اس وقت 125 پوائنٹس کے ساتھ بھارت کی حکمرانی ہے، دوسرے سے پانچویں نمبر تک بالترتیب جنوبی افریقہ(112)، آسٹریلیا(106)، نیوزی لینڈ(102) اور انگلینڈ(97) موجود ہیں۔سری لنکا رینکنگ میں 94پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، پاکستان88پوائنٹس لے کر سا تویں اور بنگلہ دیش75پوائنٹس لے کر آٹھویں نمبر پر براجمان ہے،ویسٹ انڈیز کا 67پوائنٹس کے ساتھ نواں نمبر ہے جب کہ آخری نمبرپر موجود زمبابوے نے اب تک 2پواائنٹس لے رکھے ہیں۔
دوسری جانب ناقص کارکردگی کے اثرات پاکستانی پلیئرز رینکنگ پر بھی نمایاں ہورہے ہیں، قویم ٹیم کے سینئر ترین بلے باز اظہر علی کا 20 ابتدائی کھلاڑیوں سے بھی اخراج کی جانب سفر تیزی سے جاری ہے، وہ اب بہترین بلے بازوں کی فہرست میں 15ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔باو لرز میں آئرلینڈ اور انگلینڈ سے حالیہ سیریز نہ کھیلنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ اب 19 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں جب کہ بیٹنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آسٹریلیا کی ایک سالہ پابندی کے شکار سابق کپتان سٹیو سمتھ929پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں،بھارت کے ویرات کوہلی(903) دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ (855)تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے (847)،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں(820)،بھارت کے چتیشور پجارا چھٹے(799)، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر ساتویں(784)اور ان کے ساتھی اوپنر ایڈن مرکرم(759)آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے دنیش چندیمل نے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا (726)کو پیچھے چھوڑ کر 755پوائنٹس کے ساتھ نوویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔آل رآنڈرز کی فہرست میں شکیب الحسن بدستور پہلے نمبرپر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں۔