کراچی: معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔مشتاق یوسفی طویل عرصے سے علیل تھے۔ چند روز قبل انہیں نمونیہ کے باعث اسپتال لایا گیا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق انہیں کوئی خاص عارضہ نہیں تھا تاہم عمر کے باعث وہ اکثر بیمار رہتے تھے۔طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر قبل ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں۔۔۔اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عہدے سے مستعفی
مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر، 1921ءکو ہندوستان کی ریاست ٹونک، راجھستان میں پید اہوئے اور آگرہ یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم-اے کیا جس کے بعد انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔تقسیم ہند کے بعد کراچی تشریف لے آئے اور مسلم کمرشل بینک میں ملازمت اختیار کی۔
ان کی پانچ کتابیں شائع ہوئیں جن میں چراغ تلے (1961ء)، خاکم بدہن (1969ء)،زرگزشت (1976 )،آبِ گم (1990ء)،شامِ شعرِ یاراں (2014ء) شامل ہیں۔آپ کی ادبی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 1999ءمیں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے تمغوں سے بھی نوازا۔