عمران خان کے اثاثوں اورٹیکس ریٹرن کی تفصیلات سامنے آگئیں

05:46 PM, 20 Jun, 2018

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، عمران خان نے گزشتہ سال 47 لاکھ 76 ہزار 611 روپے آمدن ظاہر کی،جبکہ ایک لاکھ تین ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا، عمران خان نے منافع کے ذرائع آمدن زراعت ، تنخواہ اور بینک کو ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی ہیں۔عمران خان نے گزشتہ سال 47 لاکھ 76 ہزار 611 روپے آمدن ظاہر کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک لاکھ تین ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔عمران خان نے اپنے منافع کے ذرائع آمدن زراعت ، تنخواہ اور بینک کو ظاہر کیا ہے۔عمران خان نے دستاویزات میں 168 ایکڑ زرعی اراضی کا خود کومالک ظاہر کیا ہے۔عمران خان کے 2 فارن کرنسی اکاو¿نٹس ہیں۔ جبکہ عمران خان کے ان کی اہلیہ اور بچوں کے نام کوئی اثاثے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا

الیکشن کمیشن میں عمران خان نے غیرملکی دوروں کی تفصیلات بھی ظاہر کی۔اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پاکستان اور بیرون ممالک کوئی کاروبار نہیں ہے۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ عمران خان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔عمران خان کی پاکستان میں مختلف مقامات میں 14جائیدادیں ہیں۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کے مختلف شہروں میں قومی اسمبلی کے پانچ انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کررکھا ہے۔

مزیدخبریں