ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹادیاگیا

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹادیاگیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ عاصمہ حامد فیس بک آفیشل

لاہور:انتخابات سے قبل پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہو گئی. ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کوعہدے سے ہٹادیاگیا. عاصمہ حامد کونگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کی ہدایت پرہٹایا گیا۔


سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حکومت ختم ہونے سے 2 روز قبل عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے قبل از الیکشن دھاندلی قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ نگران حکومت نے عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبائی حکومت کی جانب سے امتیاز صدیقی ایڈووکیٹ کو نیا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں