سری دیوی نے بیٹی کو اداکاری سے دور رہنے کا مشورہ دیدیا

11:42 PM, 20 Jun, 2017

ممبئی:بالی ووڈ  پر ایک عرصہ تک راج کرنے والی خوبرواداکارہ سری دیوی نے اپنی بیٹی جھانوی کپور کو اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کی بجائے شادی کامشورہ دیا ہے۔انکی بیٹی جو کہ فلم انڈسٹری میں آنا چاہتی ہیں لیکن سری دیوی نے اپنی بیٹی کی مخالفت کر ڈالی کیونکہ وہ چاہتی ہیں انکی بیٹی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی بجائے شاد ی کر کے گھر بسا کرہنسی خوشی زندگی گزارے۔
جھانوی کپور فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں اور جلد ہی فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ایئر“ میں کام کرتی نظر آئیں گی لیکن دوسری انکی والدہ سرے دیوی نہیںچاہتیں کہ وہ اداکاری کریں۔ جس کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ اداکاری کوئی برا شعبہ نہیںہے لیکن پھر بھی میں چاہتی ہوں کہ جھانوی شادی کر لے اس سے انھیں بھی بہت خوشی ہو گی تاہم اسکے باوجود اگر وہ اداکاری کرنا چاہتی ہے تو میں اسکے اس فیصلے میں اسکے ساتھ ہوں۔

مزیدخبریں