فخر زمان کے نام پر سکول کھولنے کا اعلان

11:08 PM, 20 Jun, 2017

پشاور: خیبر پختونخواحکومت نے چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان کے نام پرسکول کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خیبر پختونخواہ کے وزیرتعلیم عاطف خان کے میڈیا ایڈوائزر نجی اللہ خٹک نے ایک مقامی اخبارکو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخواہ کے وزیرتعلیم عاطف خان نے مردان کے رہنے والے بلے بازفخر زمان کوانکی شاندار بلے بازی اورپاکستان کے روایتی حریف بھارت کے خلاف زبردستفتح پر مبارک باد دی ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ وزیرتعلیم عاطف خان نے فخر زمان کے والد فقیر گل سےگائوں کی تعلیمی صورتحال  پر بھی بات چیت کی اور کہاکہ ملکُ و قوم کو ان کے بیٹے پر فخر ہے۔انکے مطابق سکول کی تعمیر عید کے بعد شروع کر دی جائے گی جس میں تمام سہولیات میسر ہونگی۔

مزیدخبریں