آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، سیکیورٹی فورسز کی ٹانک کے قریب کارروائی، 2دہشتگرد ہلاک

10:26 PM, 20 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:  آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ٹانک میں جھڑپ کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ٰایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ٹانک سے 12کلومیٹر دور دیوانہ بابا زیارت کے قریب چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اور بیان میں کہا گیا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت پاکستان رینجرز پنجاب نے سی ٹی ڈ ی پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر منڈی بہاؤالدین اور نیلور اسلام آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران 7مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کر لیا گیا۔

مزیدخبریں