ریاض معاہدہ قطر بحران حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، روسی وزارت خارجہ

ریاض معاہدہ قطر بحران حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، روسی وزارت خارجہ

منامہ:قطر معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کے اہلکار  کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک کے درمیان ریاض معاہدہ عرب ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی خیلج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر کاسکتا ہے۔
سینیئر روسی اہلکار نے قطر معاملے پر مصر ، بحرین اور سعودی عرب کے اعلی حکام سے با ت چیت کی ہے۔
بحرین کی وزارت خارجہ کے مطابق، مصر ، بحرین اور سعودی عرب کے حکام نے روسی نمائندے کو قطر کی دہشتگردوں کی حمایت کے پیش نظر انھیں پہنچنے والے نقصان پر بریفنگ دی اورقطر کو اسکی جارحانہ پالیسیز سے باز رکھنے کیلئے اپنائی گئی سیاسی کوششوں پر بھی روشنی ڈٖالی۔
انھوں نے مزید کہاکہ انکی طرف سے کی جانے والی شکا یات کا جواب دینے میں قطر ناکام رہا تب ہی قطر سے تعلقات منقطع کیے گئے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت بیشتر عرب ممالک قطر سے سفارتی سمیت تمام تعلقات منقطع کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں