راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا پر تپاک اسقبال کیا گیا ہے سپہ سالار پاک فوج کو دونوں ممالک کے درمیان مزید استحکام لانے پر لیجن آف میرٹ کے خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا.
ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز ترکی پہنچ گئے اس دوران انہوںنے کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ آرمی چیف نے کمال اتا ترک کے مزار پر رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ۔ بعدازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکش لینڈ فورس ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا ۔ جہاں کمانڈر ترکش لینڈ فورسز جنرل صالح ذکی کولاک نے ان کا استقبال کیا اس دوران انہیں ترک فو ج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی یہاں آمد پر آرمی چیف کو خطے کی سیکیورٹی صورتحال ترک فوج کے جاری آپریشنز دفاعی پیداوار سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی اس دوران سربراہ پاک فوج کو ترک فوج کے امن مشنز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایک پر وقار تقریب میں پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ترکی ہر پاکستانی کے دل میں ہے اور پاکستانیوں کے دلوں میں تر کی کا خاص مقام ہے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک فوج کی طرف سے ملنے والا ایوارڈپاکستانی اور ترکی فورسز کے شہداء کے نام کردیا ۔ بعدازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکش جنرل سٹاف جنرل ہولوسی اکارسے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس دوران دونوں اطراف سے دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا اس دوران ہونے والی ملا قات میں فریقین کا کثیر الجہتی دفاعی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ملاقات میں ترکی ملٹری لیڈر شپ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کے استحکام کیلئے پاک فوج کر دار کی تعریف کی ۔ ترک ملٹری لیڈر شپ کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کے استحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشیں قا بل ستائش ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں