پاکستان کے ہاتھوں عبر ت ناک شکست،بھارتی شہری نے خودکشی کر لی

06:13 PM, 20 Jun, 2017

ڈھاکہ :کرکٹ کے ایک دیوانے نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ،تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے علاے جمال پور میں ایک پچیس سالہ لڑکے نے اپنی پسندیدہ ٹیم کی شرم ناک شکست برداشت نہ کر سکا اور خود کو چلتی ہوئی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ریلوے سٹیشن کی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کہ خودکشی کرنے والا شخص بھارت کی ہار پر سخت مایوس تھا اس لیے اُس نے اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی،

یاد رہے پاکستان نے چیمپین ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو 180زنز سے شکست دے دی تھی۔ جس پر بھارت میں سخت رد عمل سامنے آیا اور کھلاڑیوں کے گھروں میں سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں